حکومت کا صحافیوں کیلئے بڑا اعلان

صحافیوں کے لئے خوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد پر چڑھائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈکشنری میں نہیں ہوسکتا کا لفظ نہیں ہے، میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لیے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا چاہیے ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پختون بہن بھائیوں کو ایسا وزیراعلیٰ ملا ہے جس کا حلیہ بھی غنڈوں جیسا ہے اور زبان بدمعاشوں جیسی ہے۔ میں خیبر پختونخوا کی خواتین کے لیے ہمدردی رکھتی ہوں۔ چیلنج کرتی ہوں کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو 10 سال میں خیبرپختونخوا کی حکومت نے مکمل کیا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، یہ پارٹی قیادت کا اعتماد ہے جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔عظمی بخاری نے باور کروایا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، جو صحافیوں کی طرف سے درخواستیں دی جاتی ہیں، وہ 5،6 مہینے التوا میں رہتی ہیں تو ہم اس پر ایک ڈیڈ لائن بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت اور حکومت میڈیا فرینڈلی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کوجتنی سہولیات دے سکتے ہیں دیں، جرنلسٹ سپورٹس فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی ہے کے فنڈز نہیں دیے جا رہے، ہماری جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر کرارا جواب

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لیے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا چاہیئے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا بہت تیز ہے، ایک ایک ٹکر سے حکومتوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں، کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے لیے دن رات کام کررہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کی سیاست جھوٹ، بہتان کے بجائے عوامی خدمت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں میڈیا ٹاو?ن فیز 2 کا ہونا بہت ضروری ہے، میڈیا ٹاﺅن فیز 2 پر تیزی سے کام جاری ہے، میٹرو اسٹیشن کی میڈیا ٹاو?ن تک رسائی بھی ممکن بنانا ہے، ہم صحافیوں کے لئے نیا ہاو?سنگ فیز لارہے ہیں، لاہور کی طرز پر اسلام آباد میں بھی صحافیوں کے لیے سوسائٹی بنے گی۔

ہم جنس پرستی جرم قرار ، 15 برس تک جیل کی سزا کا قانون منظور

Author

اپنا تبصرہ لکھیں