مختلف پولنگ سٹیشنز پر لڑائی جھگڑے،فائرنگ سے 3 افراد زخمی

مختلف پولنگ سٹیشنز پر لڑائی جھگڑے،فائرنگ سے 3 افراد زخمی

قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ لاہور کے حلقہ این اے 119 میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ شیخوپورہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 119 میں سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا، جھگڑا یو ای ٹی کے قریب پولنگ سٹیشن نمبر 171 پر ہوا۔ فیروز والا میں گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ میں لڑائی اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں مسلم لیگ (ن) اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوئی، جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے برسائے۔ بارش ہوتی رہی اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ گولیوں کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا اور ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والی خواتین کی دوڑیں لگ گئیں۔

اپنی ہی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر حریم شاہ کا رد عمل آگیا

شیخوپورہ، جھنگیاں سیالہ میں پی پی 139 کے پولنگ سٹیشن پر مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 164 کے ضمنی انتخاب میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہانہ کے پولنگ سٹیشن نے میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اندر سے احکامات ملے ہیں کہ میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہانہ میں دو صوبائی حلقوں کے پولنگ سٹیشنز ہیں۔ حلقہ پی پی 158 کے پولنگ سٹیشن کا نمبر 104 ہے جبکہ پی پی 164 کا پولنگ سٹیشن نمبر 36 ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں