بری خبر،عید کے دوران بارش ہوگی

بری خبر،عید کے دوران بارش ہوگی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد میں آج سے 12 اپریل تک گرمی بڑھ سکتی ہے، 14 اپریل کو بارش کا امکان ہے۔موسمیات کے تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جو کہ 37 سے 38 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ عید کے موقع پر کراچی میں سیلسیس۔ میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ میں 12 اپریل تک موسم گرم رہے گا جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ 13 یا 14 اپریل سے ملک کے بیشتر حصوں میں مغربی ہواؤں سے بارش کا امکان ہے۔

اس لیے 14 اپریل سے کراچی میں بارش کا امکان ہے جس سے شہر قائد میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ میمن کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اپریل میں ملک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، 22 یا 23 اپریل تک مزید مغربی سسٹم کی توقع ہے۔ اس دوران کراچی میں 22 یا 23 اپریل تک بارش کا امکان ہے۔ ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آج کراچی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں دن دھاڑے پولیس کی غنڈہ گردی ،ویڈیو وائرل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77% ہے اور مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ سمندری ہواؤں سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث صبح کے وقت دھند بھی چھائی رہی۔ ہوائی اڈے کے علاقے میں حد نگاہ 5 کلومیٹر تھی جو طلوع آفتاب کے ساتھ صاف ہو گئی۔

کیا غسل کے بعد وضو ضروری ہے؟

Author

اپنا تبصرہ لکھیں