حریم شاہ بھی سیاست میں آگئیں

حریم شاہ بھی سیاست میں آگئیں

حریم شاہ بھی سیاست میں آگئیں

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے برطانوی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حریم شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی تین بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک کا حصہ بن گئی ہیں۔ تاہم ان کی طرف سے اس سیاسی جماعت کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔دوران گفتگو حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ”میں بہت جلد اس سیاسی جماعت کا نام بتاﺅں گی لیکن فی الحال صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ میں نے اس سیاسی جماعت کی درخواست پر ہی اس میں شمولیت اختیار کی ہےٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ پارٹی کے سینئر رہنما کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ انہیں برطانیہ میں ہونے والے الیکشن کے لیے باقاعدہ ٹکٹ جاری کیا جائے گاچنانچہ پاکستانی عوام جلد ہی انہیں برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

ڈالر سستا ہوگیا

حریم شاہ نےسیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے مزید بتای کہ مجھے برطانوی سیاسی پارٹی میں اس لیے شامل کیا گیا کیونکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیات میں شامل ہوں۔یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو سوشل میڈیا اور سماجی کاموں میں زیادہ فعال ہوں۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد انسانی حقوق کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ کام کررہی ہوں۔ پارٹی کے سینئر رہنمائ نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ مجھے برطانیہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ بھی دیں گے۔ “حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ”پاکستانی عوام چند ماہ میں مجھے برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے۔ میں برطانوی پارلیمان کا حصہ بن کر اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے عوام کے حق کے لیے آواز بلند کروں گی۔ “ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ”مجھے اس سیاسی جماعت کی طرف سے شمولیت کی دعوت اس لیے دی گئی کہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل ہوں اور یہاں سیاسی جماعتوں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو سوشل میڈیا پر اور سماجی کاموں میں زیادہ فعال ہوں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں