پاکستان کو کوئی جھکا نہیں سکتا، آرمی چیف کا کوئٹہ میں دوٹوک اعلان

پاکستان کو کوئی جھکا نہیں سکتا، آرمی چیف کا کوئٹہ میں دوٹوک اعلان

پاکستان کو کوئی جھکا نہیں سکتا، آرمی چیف کا کوئٹہ میں دوٹوک اعلان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور زیرِ تربیت افسران و فیکلٹی سے خطاب کیا۔انہوں نے آپریشن بنیانِ مرصوص کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستانی عوام نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا۔عالمی و علاقائی صورتِ حال پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت پر شدید تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حل کی ضرورت پر زور دیا اور بھارت کی طرف سے ‘آبی دہشتگردی’ کو غیر قانونی اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔

بھارتی ریاست کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کا بھی ذکر کیا گیا اور انسدادِ دہشتگردی کی تازہ مہم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آرمی چیف نے زیرِ تربیت افسران کو قیادت، تحقیق اور جدت پسندی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں کے لیے خود کو تیار رکھیں۔دورے کے موقع پر کمانڈر کوئٹہ کور اور کمانڈنٹ اسٹاف کالج نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں