اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار ادلوویچ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران ازبکستان-افغانستان-پاکستان (UAP) ریلوے لائن منصوبے پر خصوصی توجہ دی گئی، جو خطے میں تجارت اور روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدہ جلد حتمی شکل اختیار کرے گا، جو خطے کے استحکام اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، اور فریقین نے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں