حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے آئندہ 16 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

عوام کو ایک اور ریلیف دیتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے اور یہ آئندہ 16 دنوں تک نافذ العمل رہیں گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں