بھارتی جارحیت پر معرکہ حق: 40 شہری، 11 فوجی شہید

بھارتی جارحیت پر معرکہ حق: 40 شہری، 11 فوجی شہید

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے انڈیا کی بلااشتعال جارحیت کے دوران ہونے والے نقصان اور افواج پاکستان کی جوابی کارروائی “معرکہ حق” کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی افواج نے شہری آبادی پر وحشیانہ حملے کیے جن میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 40 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں 15 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں، جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے جن میں 27 بچے اور 10 خواتین شامل ہیں۔

افواجِ پاکستان نے اس بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب “آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت دیا، جسے “معرکہ حق” کا نام دیا گیا۔ اس دوران 11 پاکستانی فوجی جوان وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے اور 78 زخمی ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں آرمی اور پاک فضائیہ کے جوان شامل ہیں جن کے نام قوم ہمیشہ فخر سے یاد رکھے گی۔ آئی ایس پی آر نے شہداء کو خراج تحسین اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

افواجِ پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وطن کی سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں