بھارت کی ایک اور چال ناکام! پاکستانی ریڈار نے 77 ڈرونز کو زمین بوس کر دیا

بھارت کی ایک اور چال ناکام! پاکستانی ریڈار نے 77 ڈرونز کو زمین بوس کر دیا

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر پاک فوج نے شاندار ردعمل دیتے ہوئے اب تک 77 بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام کارروائیاں پاکستان کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 ڈرونز مار گرائے گئے تھے جبکہ گزشتہ رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ڈرونز اسرائیلی ساختہ “ہیروپ” تھے جنہیں بھارت استعمال کر رہا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام ڈرونز کو ریڈار پر مسلسل مانیٹر کیا گیا اور آپریشنل طریقہ کار کے تحت شہری علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں بھی بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں، جہاں 6 بھارتی ڈرونز کو گرایا گیا، جن میں 4 اوکاڑہ، 1 وہاڑی اور 1 پاکپتن میں مار گرایا گیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم ہر سطح پر دشمن کی پیش قدمی کو ناکام بنا رہا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی فضائی سرحدیں مکمل محفوظ ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں