450 کلومیٹر کی تباہی، ابدالی کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی طاقت کا مظاہرہ

450 کلومیٹر کی تباہی، ابدالی کا کامیاب تجربہ، پاکستان کی دفاعی طاقت کا مظاہرہ

 پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید میزائل “ابدالی ویپن سسٹم” کا کامیاب تربیتی تجربہ کر لیا، جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تجربہ مشق “انڈس” کا حصہ تھا، جس کا مقصد پاک فوج کی جنگی تیاری، جدید نیویگیشن سسٹم اور میزائل کی ہدف پر درستگی کو جانچنا تھا۔

تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، سینئر عسکری افسران، اور پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئروں اور افواج کو مبارکباد دی اور اسٹریٹجک فورسز کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابدالی ویپن سسٹم پاکستان کے مؤثر دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کا مظہر ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں