پاکستان پر حملے کا مطلب تباہ کن جواب ہوگا، آرمی چیف کی وارننگ

پاکستان پر حملے کا مطلب تباہ کن جواب ہوگا، آرمی چیف کی وارننگ

پاکستان پر حملے کا مطلب تباہ کن جواب ہوگا، آرمی چیف کی وارننگ

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ترجمان پاک فوج آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے “ہیمر اسٹرائیک” کے نام سے فیلڈ ٹریننگ مشق کا انعقاد کیا گیا۔جنرل عاصم منیر نے مشق کا مشاہدہ کیا اور جوانوں و افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے فوجیوں کے جذبے اور حوصلے کو سراہتے ہوئے اسے پاک فوج کی آپریشنل مہارت کی علامت قرار دیا اور کہا کہ لڑنے کی صلاحیت اور حربی تیاری افواج پاکستان کی پہچان ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں