ایرک میئر کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امریکا کی مکمل حمایت کا اعلان

ایرک میئر کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امریکا کی مکمل حمایت کا اعلان

ایرک میئر کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امریکا کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی وفد کے سربراہ ایرک میئر نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔وفد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی اہمیت پر بات کی اور اس شعبے میں امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معدنیات میں وسیع امکانات موجود ہیں اور امریکی کمپنیوں کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ایرک میئر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے امریکی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی توقع رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔ملاقات کے دوران امریکی وفد نے وزیراعظم پاکستان کو فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں