سردار اختر مینگل کو ہٹانے کی سازش ہو رہی ہے، ثناء بلوچ
حکومت بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے بی وائی سی کے رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کی تقریر کو جواز بنا کر بی این پی ، بلوچ عوام ، سردار آختر مینگل اور انکے سیاسی و جمہوری لا نگ مارچ میں شامل کارکنوں کیخلاف کریک ڈاون، قتل عام اور “قانونی” کاروائی کی دھمکی سے واضع ہے کہ حکومت اور مقتدرہ انتخابات میں دھاندلی، بلوچ وساہل کی لوٹ مار کے بعد 2006 کے حالات پیدا کرکے باقی ماندہ بلوچ قیادت بشمول سردار اختر مینگل کو راستے سے ہٹنا چاہتی ہے – بلوچ عوام کل کے تاریخی مارچ میں شامل ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنائے گا –