اسلام آباد،500 خاندانوں کو راشن، بغیر کسی لائن میں لگے! KORT کا شاندار اقدام
اسلام آباد کے F-9 پارک میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 500 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ یہ تقریب انتہائی احسن اور باعزت طریقے سے منعقد کی گئی، جس میں معروف سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر روبینہ خالد اور KORT کے چیئرمین چودھری اختر نے اپنے ہاتھوں سے مستحقین میں رمضان راشن تقسیم کیا، جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور دیگر بنیادی اشیائے خورد و نوش شامل تھیں۔
KORT، جو کہ پاکستان کے معروف فلاحی اداروں میں شمار ہوتا ہے، مسلسل ضرورت مندوں کی مدد میں پیش پیش ہے۔ راشن کی یہ تقسیم نہ صرف فلاحی عمل تھا بلکہ عزت و وقار کے ساتھ ضرورت مندوں کو امداد پہنچانے کی بہترین مثال بھی ثابت ہوا۔ مقامی افراد اور حکام نے اس اقدام کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ مزید فلاحی ادارے بھی ایسے اقدامات کریں گے۔