قومی خزانے کو 34.5 ارب روپے کا بڑا فائدہ

قومی خزانے کو 34.5 ارب روپے کا بڑا فائدہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ٹیکس اصلاحات کے ثمرات سامنے آنے لگے، لاہور ہائی کورٹ نے بینکوں کی اضافی آمدن (ونڈ فال) پر ٹیکس کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا، جس سے قومی خزانے کو 11.5 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

گزشتہ ایک ماہ میں سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہو چکے ہیں، جو صحت، تعلیم اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اس اہم پیشرفت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون، وزیر خزانہ، اٹارنی جنرل اور چیئرمین ایف بی آر پر مشتمل ایک خصوصی قانونی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی، جس کی انتھک محنت سے یہ تاریخی فیصلہ ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اٹارنی جنرل منصور اعوان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے اقدامات سے ٹیکس کولیکشن میں اضافہ اور معیشت میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر اللہ نے چاہا تو اسی طرح کے مزید اصلاحاتی فیصلوں سے پاکستان جلد خود کفیل بن جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں