کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

لندن: پاکستانی مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری کا امکان، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کل ایک اہم اجلاس میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کے خاتمے پر غور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، جون 2020 میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت دیگر پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ تاہم، اب 5 سال بعد، اس معاملے پر نظرِثانی کے لیے برطانوی ایوی ایشن حکام کا اجلاس متوقع ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس اجلاس کے بعد پاکستانی ایئر لائنز کو دوبارہ برطانیہ میں اڑان بھرنے کی اجازت مل جائے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستانی مسافروں کے لیے سفری سہولتوں میں بڑی بہتری آئے گی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں