سولر پینلز کی قیمتوں میں تاریخی کمی
حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں ترمیم کے بعد ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت میں 35 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے اثرات مارکیٹ پر مزید دیکھے جائیں گے اور صارفین کو بجلی کے متبادل ذرائع میں مزید مواقع ملیں گے۔