روسی بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے

روسی بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے

روسی بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے

روسی بحریہ کے تین جہاز 15 سے 18 مارچ 2025 تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر ایف ایس ریذکی (RFS REZKIY) اور آر ایف ایس ایلدار ٹسیدنژاپوو (RFS ALDAR TSYDENZHAPOV) کے علاوہ میڈیم سی ٹینکر آر ایف ایس پیچنگا (RFS PECHENGA) شامل ہیں۔

کراچی پہنچنے پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے روسی قونصل جنرل اور دفاعی اتاشی کے ہمراہ روسی بحری جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران، روسی بحری جہازوں کا عملہ پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا اور دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ جہازوں کے دورے بھی ہوں گے۔ مزید برآں، دونوں ممالک کے بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے، جس سے باہمی ہم آہنگی اور بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین یہ دورے اور مشترکہ مشقیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، بحری اشتراک کو فروغ دینے اور باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث بنیں گی۔

روسی بحری جہازوں کا یہ دورہ میری ٹائم ڈپلومیسی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں