پنجاب بھر کے کالجز میں بالی ووڈ گانوں اور ڈانس پر پابندی عائد

پنجاب بھر کے کالجز میں بالی ووڈ گانوں اور ڈانس پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی کالجز میں بالی ووڈ گانوں اور ڈانس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے کالجوں کے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو سرکلر بھیج دیا گیا ہے۔

پابندی کے تحت کھیلوں کی تقریبات اور دیگر تفریحی میلوں میں رقص پر سختی سے ممانعت ہوگی۔ اس کے علاوہ، غیر مناسب لباس اور نامناسب زبان کے استعمال پر بھی قدغن لگائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالجز کو ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ تعلیمی ماحول کو مزید بہتر اور اخلاقی اقدار کے مطابق بنایا جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں