پی آئی اے کا لاپتہ پہیہ، تین دن بعد بھی ایئرلائن بے بس!
لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز PK-306 نے ایک پہیے کے بغیر ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے بعد معاملہ سنگین رخ اختیار کر گیا۔ تین دن گزرنے کے باوجود قومی ایئرلائن لاپتہ پہیے کا سراغ لگانے میں ناکام رہی، جبکہ طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی کے 306 کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، جبکہ طیارے کے تین ماہ کے فلائٹ ڈیٹا اور لینڈنگ گیئر کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
یہ واقعہ پہلے سے مشکلات میں گھری پی آئی اے کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ثابت ہوا، جس نے عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سبب بنادیا ہے۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اگر معاملے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو قومی ایئرلائن کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔