وزیراعظم اور محسن نقوی کا ڈاکٹر رفعت حسین کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم اور محسن نقوی کا ڈاکٹر رفعت حسین کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم اور محسن نقوی کا ڈاکٹر رفعت حسین کی وفات پر اظہار افسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نامور محقق اورسینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر سید رفعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رفعت حسین کے انتقال سے پاکستان کی صحافت ایک بہترین صحافی و محقق سے محروم ہو گئی۔وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا معروف تجزیہ کار و محقق رفعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے معروف تجزیہ کار، محقق اور دانشور رفعت حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر جمیل کی دعا دی۔محسن نقوی نے رفعت حسین کی علمی و تحقیقی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی تحقیق، تجزیے اور قومی امور پر گہرے مطالعے کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ رفعت حسین کی رحلت سے پاکستان ایک ممتاز دانشور اور اہلِ فکر شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی تحقیقی و تجزیاتی بصیرت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔محسن نقوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنیکی ہمت دے۔ آمین۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں