آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہیں،اویس لغاری

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہیں،اویس لغاری

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہیں،اویس لغاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر اصلاحات پر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے اور توانائی کے شعبے میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے کی، جنہوں نے اصلاحات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اویس لغاری نے کہا کہ اصلاحات سے پاور ڈویژن کی کارکردگی اور نظم و ضبط میں بہتری آئیگی، جب کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات آزاد، منصفانہ اور شفاف ہونگ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے پاس مذاکرات نہ کرنے یا ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔وفاقی وزیر نے بجلی کے ٹیرف کو معقول بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحات میں فرنس آئل پر مبنی پلانٹس کا خاتمہ اور درآمدی کوئلے کو مقامی کوئلے میں تبدیل کرنا شامل ہے۔انہوں نے نیٹ میٹرنگ کی ریشنلائزیشن کے اقدام کا بھی ذکر کیا، جس سے باقی صارفین پر اضافی مالی بوجھ نھیں پڑیگا۔تمام ترقیاتی شراکت داروں نے حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کی حمایت کا یقین دلایا اور توانائی کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں