ریاست دشمن عناصر کے خلاف ایکشن لے تو جھوٹے بیانیے سامنے آتے ہیں، آرمی چیف

ریاست دشمن عناصر کے خلاف ایکشن لے تو جھوٹے بیانیے سامنے آتے ہیں، آرمی چیف

ریاست دشمن عناصر کے خلاف ایکشن لے تو جھوٹے بیانیے سامنے آتے ہیں، آرمی چیف

بہاولپور: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (CIMS)، انووسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ارینا کا افتتاح کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم کے تحت چلائی جاتی ہے، جس کی پشت پناہی مخصوص عناصر کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی ریاست دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے، تو ان کے جھوٹے بیانیے سامنے آتے ہیں۔

آرمی چیف نے قوم کو پیغام دیا کہ بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی اور فرائض پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، کیونکہ ملکی ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ انمول تحفہ ہے، جسے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے، ہمیں اپنی معاشرتی اقدار، اسلاف اور عقیدے کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بیٹے مادرِ وطن پر نچھاور کرتی رہیں گی، تب تک یہ قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، اور کوئی بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں