چیمپیئنز ٹرافی: اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند ہونگی؟

چیمپیئنز ٹرافی: اسلام آباد کی کون سی سڑکیں بند ہونگی؟

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کیلئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے چھ بجے اور رات نوبجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا

۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ روٹ کے دوران اسلام آباد میں سفرکیلئےمختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں