ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے کے طلبا سے خصوصی ملاقات
اس دوران این سی اے کے طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر سوالات کیے۔
طلبا کا کہنا تھا کہ اس سیشن نے پاک فوج کے حوالے سے ان کے ذہنوں میں موجود کئی شبہات کو دور کرنے میں مدد دی ہے۔
نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا موثر تدارک کیا جا سکے۔
پروفیسر شہناز ملہی نے اس موقع پر کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زلزلہ ہو، کورونا ہو یا کوئی اور قدرتی آفت، پوری قوم سب سے پہلے پاک فوج کی طرف دیکھتی ہے،فوج نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا۔
این سی اے کے اساتذہ اور طلباء نے اس خصوصی نشست کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔