پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات، حتمی فیصلہ زرداری اور بلاول کرینگے

پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات، حتمی فیصلہ زرداری اور بلاول کرینگے

پیپلز پارٹی بلوچستان میں اختلافات، حتمی فیصلہ زرداری اور بلاول کرینگے

پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی پی میں جاری اختلافات کو لے کر حتمی فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کرینگے،ابتک کسی بھی رہنما کو وزیراعلیٰ یا صوبائی وزیر کے درمیان صلح کروانے سمیت باقاعدہ طور پر کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی،کسی رہنما کو وزیراعلیٰ اور علی حسن کی صلح سمیت دیگر امور طے کرنے کی ذمہ داری نھیں دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آنیکے بعد گزشتہ روز پارٹی کی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے صوبے کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کی ،جس میں ہر ایک رکن سے انکی کارکردگی ، حکومتی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگوکی گئی ۔

دریں اثناء بلوچستان کے سیاسی حلقوں میں ہلچل، وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے بعد صوبائی وزیر کو اسلام آباد بلایا گیا ہے،

جس میں حکومتی معاملات میں مداخلت اور محکموں میں بےجا تبادلوں کے معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے ارکان اسمبلی کے تحفظات اور وزرا کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وزرا کے محکموں میں مداخلت اور غیر ضروری تقرر و تبادلوں پر بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے حالیہ واقعے کو میڈیا پر لانے والوں کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔ قیادت کا مؤقف ہے کہ ایسے عناصر جو پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت نے ملوث افراد کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ صوبائی وزیر کی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کو اسلام آباد طلب کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں