پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول ایک روپے اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا ہوگیاحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 1 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 2سو56 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 1سو55 اور 81 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتے کے روز رات 12 بجے سے ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں