لیبیا کشتی حادثہ:7پاکستانی جاں بحق ہونیکی تصدیق

لیبیا کشتی حادثہ:7پاکستانی جاں بحق ہونیکی تصدیق

لیبیا کشتی حادثہ:7پاکستانی جاں بحق ہونیکی تصدیق

ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ میں جاںبحق ہونیوالے افراد میں سےسات کے پاکستانی شہری ہونیکی تصدیق کردی۔ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاںبحق ہونیوالے سولہ افراد میں سےسات افراد پاکستانی تھے جنکی شناخت انکے پاسپورٹ سے ہوئی۔

ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاںبحق سات پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے چھ کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لیجانیوالی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی گئی تھی۔ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثے میں سولہ پاکستانی جاںبحق ہوئے تاہم گزشتہ روز جاںبحق ہونیوالے صرف دس افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں