وزیرِ اعظم کا دو روزہ سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات
لاھور سے روانگی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت: وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کرینگے.
اماراتی قیادت سے ملاقاتیں: وزیرِ اعظم دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے.
دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں: وزیرِ اعظم مختلف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کرینگے.جو سمٹ میں شرکت کے لیے موجود ہونگے.
پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں: وزیرِ اعظم امارات میں مقیم پاکستانیوں، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کرینگے.
وفد میں اہم شخصیات شامل: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی وفد کا حصہ ہیں۔