کل ملک بھر میں سورج گرہن، شہری احتیاط کریں
سرگودھا ڈویژن سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں کل سورج گرہن ہوگا۔ سرگودھا میں گرہن کا آغاز صبح 9 بجکر 46 منٹ پر ہوگا، جو 11 بجکر 22 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور 1 بجکر 5 منٹ پر ختم ہوگا۔ عروج کے وقت سورج 77 فیصد چھپ جائے گا، جس سے دن کا ماحول شام جیسا ہو جائے گا۔
ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے نکلنے والی خطرناک شعاعیں بینائی کو مستقل نقصان پہنچا سکتی ہیں۔