صدر زرداری چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کرینگے
صدر زرداری چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا چار روزہ دورہ کرینگے.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری چار سے آٹھ فروری کے دوران چین کا سرکاری دورہ کرینگے انھیں چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ چین کی دعوت دی ہے۔اس دورے کے دوران صدر مملکت چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات اور بالخصوص معیشت و تجارت، سی پیک، انسداد دھشت گردی اور سکیورٹی سے متعلق معاملات میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوگی۔
اس دورے کے دوران بدلتی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور امور پر بھی گفتگو ہوگی۔آصف علی زرداری میزبان ملک کی دعوت پر نویں ایشین سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کرینگے.پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون، تجارتی اور معاشی شراکت داری، اور علاقائی ترقی، امن اور استحکام کیلیے دونوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے۔