وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر بجلی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی تیمارداری کرینگے.وزیراعظم کی کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات بھی ہوگی اور انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائیگی.