لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ

لاھور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹرین کی ایک بوگی پل سے نیچے اتر گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا، لاھور سے فیصل آباد جانے والی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ اسٹیشن روانہ کردی گئی ہے، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لاہور سےکراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی اب منظر عام پر آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین پل سےگزر رہی تھی کہ اچانک بوگی کا ایک وہیل نیچے گرگیا، وہیل گرنے سے ٹرین کی بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں۔شالیمار ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی اور اب حادثےکا شکار ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سات بوگیوں کے مسافر براستہ شیخوپورہ اور سانگلہ ہل، وزیرآباد پہنچیں گے، دیگر آٹھ بوگیوں کے مسافر براستہ لاہور اور ساہیوال، خانیوال پہنچیں گے۔پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانیوال ریلوے اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس دوبارہ تیار ہوکرکراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں