ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن 800 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن 800 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن 800 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تیس جنوری تک آٹھ سو ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا ہے جبکہ جنوری 2025 میں 9سو56 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔ چالیس سے پچاس ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جولائی سے مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے،

مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔ گزشتہ ماہ دسمبر 2024 میں 13سو30 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی تا دسمبر 2024-25 ٹیکس ریونیو میں 3سو84 ارب شارٹ فال رہا۔مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 5ہزار 624 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا، جولائی تا دسمبر چھ ہزار آٹھ ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں