امریکی خاتون سے شادی، کراچی کے نوجوان کی منفرد شرط

امریکی خاتون سے شادی، کراچی کے نوجوان کی منفرد شرط

امریکی خاتون سے شادی، کراچی کے نوجوان کی منفرد شرط

انیس سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنیوالی امریکی خاتون کو ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی۔امریکی خاتون سے شادی کرنے کے لئے کراچی کے شہری نے مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں شہری نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ ‘میرا نام عبدالرحیم ہے، پیشے کے اعتبار سے اس وقت ڈرائیو ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں۔

شھری نے کہا کہ ‘میں نے اپنی بیوی کو بھی میسج کردیا ہے کہ میں شادی کرلونگا اگر مجھے اجازت مل گئی، ویسے اسلام میں بیوی سے دوسری شادی کا پوچھنا ضروری نھیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اہلیہ کو بتادیا ہے کہ میں خاتون سے شادی کرنے کے لئے تیار ہوں۔عبدالرحیم نے امریکی خاتون سے شادی کے لئے اپنی شرط بھی بتائی اور کہا کہ میری شرط صرف اتنی سی ہے کہ اگر وہ ہندو یا عیسائی ہیں تو مسلمان ہوجائیں۔

واقعے کا پس منظر

اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی انیس سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت ہوئی تھی جسکے بعد دو بچوں کی ماں گیارہ اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی تاہم نوجوان نے امریکی خاتون سے شادی کیلئے راضی تھا مگر گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا۔خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور پھر اسکا واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونیکے بعد اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ایک این جی او نے خاتون کی امریکہ واپسی کیلئے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی تاہم اس نے واپسی سے انکار کردیا اور نوجوان کے گھر پہنچ کر بلڈنگ میں ڈیرے ڈال لئے.

پاکستان آئی امریکی خاتون کا حیران کن مطالبہ

Author

اپنا تبصرہ لکھیں