قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرنے کا نیا نظام متعارف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے۔پشاور میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جیل میں موجود تمام قیدی مجرم نہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی شہری کو سزا اس لیے دی جاتی ہے کہ اس کی اصلاح ہو سکے، جیل انسان کی اصلاح کے لیے بہت بہترین جگہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم صوبے میں جیلوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں،
39 جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اہل خانہ کو قیدیوں سے ملاقات کے لیے انتظار کرنا پڑتا تھا، اب تمام جیلوں کو ایک ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ میں جب جیل میں تھا تو مجھے گھر والوں سے بات کرانے کا کہا جاتا، مگر میں نے ہمیشہ انکار کیاکہ ایسے میں کمزور پڑ جاؤں گا میری بات نہ کرائی جائے۔