وزیراعظم کی صحت کے نظام کو جدید بنانیکی ہدایت

وزیراعظم کی صحت کے نظام کو جدید بنانیکی ہدایت

وزیراعظم کی صحت کے نظام کو جدید بنانیکی ہدایت

پرائم منسٹر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی سہولیات تک رسائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد کو پورے ملک کیلئے ماڈل بنانیکی ہدایت کی ہے۔پرائم منسٹر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، ج

س میں وزیر اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز رفتار بنانے اور میڈیکل و سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالی فیکیشن کا عمل بروقت شروع کرنیکی کی ہدایت کی ہے۔پرائم منسٹر نے کہا کہ پری کوالیفیکیشن کے عمل کو ماہر کنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کی جائے اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری و آلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی کروایا جائے۔ انھوں نے پرائم منسٹر کی جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کیلئے چارٹر کی منظوری کا عمل شروع کرنیکی ہدایت بھی کی۔اجلاس کو اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 42 کے تحت ایک کمپنی کے طور پر قائم کیا جا چکا ہے۔ جے ایم سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے جناح میڈیکل کمپلیکس کا ماسٹر پلان منظور کرلیا ہے۔

بریفنگ میں میزد بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور پراجیکٹ امپلی مینٹیشن یونٹ کے حوالے سے بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، پرائم منسٹر کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں