پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار

پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار

پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار

کراچی: پاکستان نیوی 7 سے 11 فروری تک نویں بین الاقوامی امن مشق اور پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گی۔ یہ عالمی بحری سرگرمی خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی تقریب ہوگی، جس میں دنیا بھر سے عسکری قیادت، بحری جہاز، اور وفود شرکت کریں گے۔

امن مشق 2025:

تاریخ: 7 سے 11 فروری

شرکت: 60 ممالک، بحری جہاز، ہوائی جہاز، اسپیشل سروسز گروپس، اور مندوبین

شرکت کنندگان کی تعداد: 4 ہزار سے زائد افراد

پہلا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ:

نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہان علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات پر غور کریں گے۔

دنیا بھر سے 120 وفود کی شرکت متوقع ہے۔

امن مشق کی اہم خصوصیات:

ہاربر اور سمندر کے مرحلے پر مشتمل مشقیں

پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی کاؤنٹر ٹیررازم مہارت کا مظاہرہ

میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں

اختتام:

امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا، جس میں اعلی ترین ملکی اور غیر ملکی شخصیات شریک ہوں گی۔

تاریخی پس منظر:

امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں۔ 2023 میں ہونے والی آٹھویں امن مشق میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔ امن مشق کا بنیادی مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں