وزیرِاعظم کا اعلان، کسٹمز کے نظام میں فیس لیس اسیسمنٹ متعارف

وزیرِاعظم کا اعلان: کسٹمز کے نظام میں فیس لیس اسیسمنٹ متعارف

وزیرِاعظم کا اعلان: کسٹمز کے نظام میں فیس لیس اسیسمنٹ متعارف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت اور میڈیا کے باہمی اعتماد اور تعمیری تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے، اور حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتے ہوئے اظہارِ رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے “اڑان پاکستان” منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی ترقی کا ایک اہم منصوبہ ہے

جس کی کامیابی کے لیے میڈیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے۔ وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معیشت 2018 کی سطح پر واپس آگئی ہے اور اب ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ملاقات میں وفد کے شرکاء نے حکومتی معاشی پالیسیوں، خصوصاً بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیرِاعظم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاسی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس ضمن میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں دوست ممالک کے تعاون کا اہم کردار رہا ہے، اور ان کے تعاون سے پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔

ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی جلد تکمیل پر بھی بات ہوئی۔ وزیرِاعظم نے سی پیک کو خطے کی ترقی کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ اور میاں نواز شریف کے مشترکہ خواب کی تعبیر ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزارتِ اطلاعات کے اعلیٰ افسران، اور پی بی اے کے نمائندے میاں عامر محمود، میر ابراہیم، ناز آفرین سہگل، سلطان لاکھانی، سلمان اقبال، شکیل مسعود، ندیم ملک، اور کاظم خان نے شرکت کی۔وفد نے ملکی ترقی اور گورننس کی بہتری میں میڈیا کے کردار کو مزید فعال بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں