بھارتی آرمی چیف کے بیانات پر پاک فوج کا شدید احتجاج

بھارتی آرمی چیف کے بیانات پر پاک فوج کا شدید احتجاج

بھارتی آرمی چیف کے بیانات پر پاک فوج کا شدید احتجاج

انڈین آرمی چیف کے بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل سامنے آگیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دھشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے، انڈین آرمی چیف کے بیانات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں، پاکستان پر ریاستی سرپرستی کے الزامات دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پاک فوج نے انڈین آرمی چیف کے پاکستان سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی قرار دیدیا، ترجمان کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دھشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔آئی ایس پی آر نے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ انڈین الزامات بھارت کی ریاستی دھشتگردی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانیکی کوشش ہے۔ترجمان کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کیخلاف مظالم اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا سلسلہ جاری ہے،

عالمی برادری انڈیا کی ریاستی دھشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے غافل نہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے نفرت انگیز بیانیے اور مظالم نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے، انڈین فوجی افسر پاکستان میں دھشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے گرفتار ہوا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ انڈین آرمی چیف کے بیانات غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں، بھارتی فوجی قیادت کو سیاسی مفادات کے بجائے پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں، پاکستان پر ریاستی سرپرستی کے الزامات دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں