ایس آئی ایف سی اجلاس ‘اڑان پاکستان’ پروگرام پر عملدرآمد کا عزم
SIFCایگزیکٹو کمیٹی کے بارہویں اجلاس میں “اڑان پاکستان” منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر منصوبہ بندی نے اڑان پاکستان پروگرام کی اہم خصوصیات اور سٹیک ہولڈرز کے کردار پر روشنی ڈالی۔کمیٹی کیجانب سے ‘اڑان پاکستان’ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلیے مؤثر حکمت عملی بنانیکا عزم کیا گیا ۔ایس آئی ایف سی کا “ہول آف دی نیشن فورم” کے ذریعے پروگرام کے فوائد حاصل کرنے پر زور دیا گیا ۔
وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے ‘اڑان پاکستان’ کی حمایت کیلئے میڈیا حکمت عملی پیش کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی3 اے کیجانب سے بین الاقوامی مشاورتی معاونت پر پیش رفت کی تفصیل بھی پیش کی گئی ۔کمیٹی نے جاری کوششوں کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلیے سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں پر زور دیااورایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنیکے لئے حکومت کا پختہ عزم ظاہر کیا ۔