سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 خارجی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ایوان صدر سے جاری کردہ بیان میں صدر مملکت نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں