4 پاکستانی بینک 2024 کے ٹاپ 10 بینکوں میں شامل
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق چار پاکستانی بینک خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھانے والے بینکوں میں شامل ہیں۔ ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں بتایا کہ چار پاکستانی بینک خطےکے بہترین کارکردگی دکھانیوالے دس سرفہرست بینکوں میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے چار پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی جبکہ پاکستان نے ٹاپ پندرہ میں سے چھ پوزیشنز حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، جسکا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے، اس نے مجموعی طور پر 159.7 فی صد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علاوہ ٹاپ دس میں آنیوالے دیگر تین پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔