کراچی سے سکھر موٹروے کی رواں سال تعمیر شروع کرنیکا فیصلہ

کراچی سے سکھر موٹروے کی رواں سال تعمیر شروع کرنیکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کراچی سے سکھر موٹروے کی رواں سال تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی سے سکھر موٹروے کی رواں سال تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرمواصلات نے کراچی سے سکھر تک موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کو بھی اس موٹروے کی تعمیر میں شامل ہونیکی دعوت دیںگے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ اس موٹروے کا آغازکراچی پورٹ سے ہوگا، سکھر موٹروے سے منسلک کریں گے، کراچی سے سکھر موٹروے سے نارتھ، ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہوجائیگا۔انھوں نے کہاکہ کراچی سے سکھر موٹروے پروجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر شروع کیا جاسکتا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میسر نہ ہوئی تو حکومت خود اس موٹروے کا خرچہ اٹھائیگی۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ اگلے 25 سال میں یہ موٹروے حکومت کو 3000 ارب روپے منافع دیگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں