بجلی 10 روپے سستی کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن کے ذریعے دس روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، حکومت کا پہلا آپشن آئی پی پیز (آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں) سے بات چیت کرنا ہے، جس سے 4سو 11ارب روپے کی بچت متوقع ہے، اور یہ بچت سالانہ ستر ارب روپے ہوگی۔بگاس کے آٹھ پاور پلانٹس کے ٹیرف میں تبدیلی سے 2سو38 ارب روپے کی بچت ہوگی،
جب کہ مزید سولہ آئی پی پیز سے معاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کے نتیجے میں 4سو81 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، جسکا فائدہ صارفین کو دیا جائیگا۔اسکے علاوہ، حکومت سستی بجلی کیلئے ونٹر بجلی سہولت پیکج میں توسیع اور بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے، تاکہ عوام کو بہتر سہولت مل سکے۔ان تمام اقدامات کا مقصد حکومت کو 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنے کی طرف لے کر جانا ہے، جس سے عوام کو فوری فائدہ پہنچے گا۔