یو اے ای کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور اور مزید سرمایہ کاری پر اتفاق

یو اے ای کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور اور مزید سرمایہ کاری پر اتفاق

یو اے ای کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور اور مزید سرمایہ کاری پر اتفاق

وزیراعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (UAE) نے جنوری میں واجب الادا دو ارب ڈالرز رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے اپنی حالیہ ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ملاقات کے دوران شیخ زید النہیان نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔

شہباز شریف نے بتایا کہ شیخ زید النہیان نے دو ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی موخر کردی جو جنوری میں واجب الادا تھی۔ پرائم منسٹر شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے معاشی اور سیاسی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آفس (پی ایم او) کیجانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر باہمی مفادات کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان کے UAE کیساتھ تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں اور خلیجی ریاست بھی پاکستان میں اہم سرمایہ کاروں میں شامل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ انھوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو متحدہ عرب امارات کیساتھ کاروباری تعلقات بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگی۔۔انھوں نے کہا کہ جب تک توانائی کی لاگت کو کم نہیں کیا جاتا، ہماری صنعت اور برآمدات ترقی نہیں کر سکتیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیے دو سے تین آپشنز پیش کیے ہیں جن پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائیگا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس معاملے پر بات چیت کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (imf) سے رجوع کرنا ہوگا۔پاکستان اس وقت imf کیساتھ سات ارب ڈالر کے 37 ماہ کے قرض پروگرام کے تحت ہے، جس پر گزشتہ سال جولائی میں دستخط کیے گئے تھے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں