کشمیریوں کا یومِ حق خودارادیت آج منایا جا رہا ہے
دنیا بھر میں پاکستان سمیت بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر ودیگر شہروں میں ریلیاں نکالی جائینگی۔5جنوری ( 1949 )کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے کشمیریوں کیلیے حق خود ارادیت یعنی رائے شماری کی قرارداد منظور کی تھی لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے انھیں بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ کشمیری ہر سال پانچ جنوری کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔ہرسال اس دن کو منانیکا مقصد عالمی برادری کو یاد دلانا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو نظر انداذ نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے پوری دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیری عوام کو یہ حق دیتی ہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنا فیصلہ کر سکیں، بھارت مسلسل ان قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔یوم حق خودارادیت کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر بھر میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن دفتر مظفرآباد میں یادداشت بھی پیش کیجائیگی اور دنیا سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔