معاہدہ طے پانیکے بعد کراچی میں دھرنے ختم
کرم کی صورت حال پر معاہدہ طے ہونے کے بعد ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنیکا اعلان ہوگیا ہے، جسکے بعد کراچی کے مختلف مقامات پر جاری دھرنے بھی ختم کردئیے گئے ہیں اور سڑکیں ٹریفک کیلیے کھول دی گئی ہیں۔ لیکن کرم کی مین شاہراہ تاحال بند ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی ٹریفک کیلیے کھول دی گئی ہے،
ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن کے راستے بھی کھول دئیے گئے ہیں۔کامران چورنگی سے موسمیات آنے جانیوالے روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے، واٹر پمپ سے انچولی جانیوالا روڈ بھہ ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ہے۔سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جانیوالا روڈ ٹریفک کیلیے کھلا ہے۔لیکن بیشتر مقامات پر اہل سنت والجماعت کے دھرنے جاری ہیں۔کامیاب مذاکرات کے باوجود کرم میں سڑکیں (87)ویں روز بھی بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ مکمل ختم ہوچکا ہے
اور عوام فاقوں پر مجبور ہے۔ کاروباری مراکز، ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور اے ٹی ایم مشینز بھی بند ہیں۔کرم میں ادویات کی عدم دستیابی کیوجہ سے، کینسر، شوگر، بلڈ پریشر اور دل سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سول سوسائٹی کے مطابق معیاری علاج نہ ملنے کیوجہ سے ابتک 1سو32 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونیکی وجہ سے شہریوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا مشکل ہے، موبائل سروس بند ہونیکے نتیجے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔کرم میں طول راستوں کی بندش اور بدامنی کیخلاف ضلع کے چار مقامات پر دھرنا جاری ہے،
کرم پریس کلب کے سامنے مرکزی دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، شدید سردی اور بارش باوجود دھرنے میں چھوٹے، بڑے، جوان سمیت ہر شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں۔تحصیل چیئرمین مزمل حسین کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے مشران نے جو فیصلہ کیا وہ قابل تحسین ہے، خدا کریں کرم امن کا گہوارہ بن جائے، دھرنے کے اہم مطالبے میں روڈ کی تحفظ ہے جب تک روڈ محفوظ نہیں بن جاتا تب تک دھرنا جاری رہیگا.وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹڑ سیف کا کہنا ہے کہ ہفتے کو کرم کیجانب قافلے روانہ کئے جائیںگے، پہلے کانوائے کے ذریعے سڑک پر آمد و رفت ہوگی۔