سانحہ نومئی، 19ملزمان کی سزاؤں کی معافی کا اعلان
آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ نو مئی کے 19ملزمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سانحہ نو مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران، مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔ مجموعی طورپر(67) مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔ (48) پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا۔انیس مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔ دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائیگا.
انیس مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں انکے نام مندرجہ ذیل ہیں:
امجد علی ولد منظور احمد
سمیع اللہ ولد میرداد خان
محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
لئیق احمد ولد منظور احمد
اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
حمزہ شریف ولد محمد اعظم
محمد سلمان ولد زاہد نثار
محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
سفیان ادریس ولد ادریس احمد
محمد علی ولد محمد بوٹا
منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
محمد احمد ولد محمد نذیر
محمد نواز ولد عبدالصمد
محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم
محمد بلاول ولد منظور حسین
یاسر نواز ولد امیر نواز خان
سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان
۔زاہدخان ولد محمد نبی
۔محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان
ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونیکے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیس مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔