کرم میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق جرگہ میں دونوں فریقین کی جانب سے امن معاہدے پر دستخط ہو گئے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک فریق کی جانب سے چند دن پہلےمعاہدے پر دستخط ہو گئے تھے، دوسرے فریق نے ا?ج معاہدے پردستخط کر دیئے ہیں۔امن معاہدہ ہونے پر اہلیان کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امن معاہدے سے کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،امن معاہدے پر دستخط سے معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئےصوبائی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں،آج فریقین نے کرم امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔معاہدے پر دستخط کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کی طرف اہم پیشرفت ہے،اس پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہوں اور تمام شراکت داروں کو مبارکباددیتا ہوں۔امید ہے معاہدہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئےمضبوط بنیاد فراہم کرے گا،معاہدے پر دستخط سے کرم کا زمینی راستہ کھلنے کی راہ ہموار ہوگئی،فریقین نے معاہدے پر دستخط کرکےعلاقے میں امن کیلئےمثبت کردار ادا کیا۔فریقین منافرت پھیلانے والے عناصر کومسترد کریں،فریقین اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،کوشش اور خواہش ہے کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد حل ہوں،لڑائی اور تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں۔مسائل اور تنازعات ہمیشہ مذاکرات ہی سے حل ہوتے ہیں،تشدد نہ فریقین، نہ علاقے اور نہ ہی حکومت کے مفاد میں ہے،علاقے میں امن ہوگا تو ترقی بھی ہوگی،علاقے میں امن ہوگا تو عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔